ویب ڈیسک:خان یونس میں امدادکےمنتظرلوگوں پراسرائیل نےبمباری کردی،جس سے کم ازکم سات فلسطینی شہیدجبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہے،جس میں اب تک ہزاروں افرادفلسطینی شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے۔
غزہ میڈیاکےمطابق لوگ امدادی ٹرک کے پاس امداد کے حصول کے لیے جمع تھے کہ اسرائیلی فوج نے حملہ کیا، اسرائیلی فورسز نے خان یونس شہر میں بنی سہیلہ ٹریفک سرکل پر امداد کے منتظر افراد پر حملہ کیا، جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، بھاری توپ خانے کی گولہ باری کی وجہ سے پیرا میڈیکس کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامناہے۔
خان یونس میں امدادکےمنتظرلوگوں پراسرائیلی بمباری،7فلسطینی شہید
Jun 25, 2024 | 00:21 AM