ایک نیوز:پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں بھی محلتف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ادھر شیخوپورہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے منڈیالہ گاؤں میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
اس سے قبل مئی کے مہینے میں تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگرپارکر میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔