کاروں کی درآمدات میں 54 فیصد کمی ریکارڈ

Jun 25, 2023 | 21:50 PM

ایک نیوز:کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر54 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کےاعداد وشمار کے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں کاروں کی درآمدات پر712 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصد کم ہے۔

  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی درآمدات پر1.558 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، مئی 2023 میں کاروں کی درآمدات کاحجم 31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 80 فیصد کم ہے۔

 گزشتہ سال مئی میں کاروں کی درآمدات پر156 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں کاروں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 30 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں