ایک نیوز: سوات میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں امیر مقام معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔4اہلکارزخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق اسکواڈ کی گاڑی بے قابو ہوکرامیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی، اسکواڈ کی گاڑی الٹنے سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ امیر مقام نے خودگاڑی سے اتر کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شانگلہ میں امیر مقام پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، امیر مقام نے کہا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر مقامی مسلح افراد کی جانب سے ممکنہ حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔
امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہم اپنا دورہ مکمل کرکے بخیریت واپس ہوئے، مقامی افراد نے بتایا کہ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں،2014 میں اسی علاقے میں مجھ پر حملہ ہوا تھا۔