علماء کرام کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی 

Jun 25, 2023 | 15:14 PM

ایک نیوز: علماء کرام کے ایک وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔ جس میں انہوں ںے پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق علماء کرام نے اپنے بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس بابائے قوم اور پاک فوج کا گھرتھا۔ حملہ کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں۔ کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لیے یہ منظر ناقابلِ قبول ہے۔ افواج پاکستان اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔

علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ ناگہانی آفات میں بھی پاک فوج کا مثالی کردارہے جو ہمہ وقت عوامی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ وفد نے ملکی اثاثوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ آور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا۔ صرف باوردی والے ہمارے فوجی  ہی نہیں بلکہ ہم سب اور ہر محب وطن پاکستانی ، وطن کے محافظ اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ 

علماء کرام نے واضح کیا کہ پاک فوج کی بقاء میں ملک کی بقاء ہے۔ افواجِ پاکستان عالمِ اسلام کی فوج ہے۔ نو مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو تحقیق کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ہم پوری قوم کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتے ہیں کہ کوئی آئندہ افواجِ پاکستان کے خلاف آنکھ اٹھانے یا کوئی بھی ایسا اقدام اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچے۔ پاکستان کے محافظ صرف وہ لوگ نہیں جو وردی پہن کر کھڑے ہیں، پاکستان کا محافظ ہر محب وطن پاکستانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب یہ سمجھتے ہیں کہ افواجِ پاکستان اسلام کی فوج ہے۔ افواجِ پاکستان جہاں پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کی ضامن ہے، وہیں افواجِ پاکستان اسلام کا پرچم بھی بلند رکھنے کی ضامن ہے۔ افواجِ پاکستان پر انگلی اٹھانے یا ایسا شرمناک اقدام کرنے سے پہلے یہ یاد رکھیے گا کہ ہم پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں