مویشی منڈیوں میں بھی مہنگائی عروج پر،خریدارپریشان

مویشی منڈیوں میں بھی مہنگائی عروج پر،خریدارپریشان
کیپشن: مویشی منڈیوں میں بھی مہنگائی عروج پر،خریدارپریشان

ایک نیوز: عیدالاضحیٰ میں 4 روز باقی رہ گئے لیکن مویشی منڈیوں میں سودوں میں روایتی تیزی نہ آ سکی۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں خریدار اور بیوپار دونوں مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن اپنی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کئی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مناسب دام نہ ملے تو جانور واپس لے جائیں گے جبکہ خریداروں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے مزید قریب آنے پر جانوروں کے دام کم ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جانوروں کو دی جانے والی گھاس اور دوسری خوراک کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔