امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار دی

Jun 25, 2023 | 12:22 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 جون کو 48 سالہ خاتون کو غلط فہمی ہوئی کہ ڈرائیور اسے اغواء کر کے میکسیکو لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون سڑک پر سائن بورڈز دیکھ کر غلط فہمی کا شکار ہوئی جس کے بعد اس نے اپنے بیگ سے گن نکلا کر ڈرائیور کے سر اور ہتھیلی پر گولی ماری۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کمپنی نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ اغواء کے کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں