آئی ایم ایف کا دباؤ: بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنیسٹی سکیم واپس

آئی ایم ایف کا دباؤ: بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنیسٹی سکیم واپس
کیپشن: IMF pressure: Back the tax amnesty scheme presented in the budget

ایک نیوز: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنےکی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی سکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے ملاقات میں جو شرط عائد کی وہ پوری کی جا رہی ہیں۔