پاکستان پوسٹل سروسز میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

Jun 25, 2023 | 10:24 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  پاکستان پوسٹل سروسز میں 4 ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتیوں میں دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاموشی سے چند گنے چنے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلا لیا گیا، بھرتی کیلیے بلائے جانیوالے امیدواروں کو کال لیٹر بھی جاری نہیں کیا گیا، پہلے مرحلے میں 119 بھرتیاں کی جانی تھیں، ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے اپلائی کیا، ایک فارم کی فیس 500 روپے جو ناقابل واپسی تھی۔

امیدواروں میں سے صرف گنے چنے افرادکو انٹرویو کیلئے بلایا گیا، ایک پوسٹ کے عوض چار سے پانچ امیدواران کو لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔ بلائے جانے والے امیدواروں کو بھی کسی قسم کا کال لیٹر نہیں بھیجا گیااور بذریعہ فون اطلاع دی گئی کہ انٹرویو کیلئے پہنچ جائیں۔ پاکستان پوسٹ کے ذمہ داران سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کال لیٹرز جاری کئے ہیں شاید امیدواروں تک نہیں پہنچے۔

پوسٹل اسٹاف کی ایک وڈیو سامنے آئی جس میں پوسٹل سروسز کے اسٹاف کو یہ بات مانتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی کال لیٹر نہیں بھیجا گیا صرف کال کی،پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر ایڈمن فضل کریم اس بات پر بضد کہ کال لیٹر بھیجے گئے ہیںتاحال انکی جانب سے کال لیٹر کی کاپی نہیں دکھائی گئی۔

مزیدخبریں