ایک نیوز :سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹائٹن سب میرین اور یونان میں تارکین وطن کشتی حادثے پر مغربی منافقت کو گھٹیا قرار دے دیا ہے۔
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک تقریب سے خطاب میں باراک اوباما نے کہا کہ حقیقت یہ ہے پانچ افراد کو لیکر ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے جانے والی آبدوز جوکہ نیو فاؤنڈ لینڈ کینیڈا کے ساحل سے غائب ہوئی، اسے یونان میں تارکین وطن کی کشتی حادثے سے زیادہ توجہ دی گئی۔
سابق امریکی صدر نے ترقی یافتہ ممالک میں پناہ گزینوں کی آمد سے متعلق کہا کہ یہ ایک ناقابل برداشت صورتحال ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم ان لوگوں کے لیے کچھ کر سکتے ہیں۔
ٹائٹن آبدوز کی گمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد اس کے ریسکیو آپریشن کو یونان کے قریب کشتی حادثے کی نسبت زیادہ ترجیح دی گئی جس پر صحافیوں، کارکنوں اور دیگر افراد کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔