نواب شاہ: مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

Jun 25, 2023 | 06:41 AM

ایک نیوز : سندھ کے ضلع نواب شاہ میں 2 مسافر بسوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں