ایک نیوز :کراچی میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کے خلاف کتے کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیش کتے کو قتل کرنے کی سماعت ہوئی، کراچی میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کے خلاف کتے کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مدعی نے بتایا کہ 10 فروری کو کتا چوری کیا گیا اور 12 فروری کو ہل پارک کی کچرا کنڈی سے مرا ہوا ملا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 429 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، کتے ’جوجی‘ کی ہلاکت کیس میں فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ او نے ایف آئی آر کی کاپی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیش کردی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں پولیس اہلکار علی، حسن، مصطفیٰ، وحید، علی کو نامزد کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ ریاض حسین نے بتایا کہ کہ علی حسن اور مصطفیٰ سے کتے کے معاملے پر میری تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزمان نے مجھے دھمکی دی تھی کہ تمہارا کتا چند دن کا مہمان ہے۔
مدعی کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو ملزمان نے میرا کتا چوری کیا اور 12 فروری کو وہ ہل پارک کی کچرا کنڈی میں مرا ہوا ملا۔
ریاض حسین نے کہا کہ ملزمان نے بے دردی سے کتے کو ہلاک کیا، اس کا سینہ جلا ہوا تھا، اس حوالے سے مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔