زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو 35 رنز سے شکست دے دی

Jun 25, 2023 | 00:32 AM

ایک نیوز:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں زمبابوے نےتیسری کامیابی حاصل کرلی۔ ہرارے میں زمبابوے نے دو مرتبہ کے چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی دعوت پر میزبان زمبابوے نے بیٹنگ شروع کی تو سکندر رضا نے 68 رنز کی اننگزکھیلی، کریگ ایرون نے 47 اور رائن برل نے 50 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم ایک گیند قبل 268 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

  ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 46 رنز پر دوکھلاڑی پویلین میں تھے، کائل میئرز نے 56 جبکہ شائی ہوپ نے 30نکولس پوران نے 34 رنزبنائے، روسٹن چیس کی اننگز کا خاتمہ 44 رنز پرہوا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پینتالیس ویں اوور میں 237 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ سری لنکا اور آئرلینڈ جبکہ دوسرا میچ عمان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ، آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ کپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ زمبابوے میں جاری ہے۔

مزیدخبریں