خیبرپختونخوا میں ریسکیو اہلکاروں نےبلی کے2 بچوں کی جان بچالی

خیبرپختونخوا میں ریسکیو اہلکاروں نےبلی کے2 بچوں کی جان بچالی
کیپشن: Rescue personnel in Khyber Pakhtunkhwa saved the lives of 2 kittens

ایک نیوز :خیبرپختونخوا میں ریسکیو اہلکاروں نے تنگ اور گہرے کنویں میں گرے بلی کے دو بچوں کی جان بچاکر دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر کے پی ریسکیو 1122 کے اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کنویں میں گرجانے والے بلی کے بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔

 ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ریسکیو 1122 ناصرف انسانوں بلکہ جانوروں کی بھی یکساں مدد کرتا ہے۔یہ واقعہ منڈہ میں پیش آیا جہاں 80 فٹ گہرے اور تنگ کنویں میں بلی کے دو بچے گر گئے تھے۔

علاقہ مکینوں نے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت بلی کے بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرگہرے کنویں میں اتر کر بلی کے بچوں کو زندہ نکال لیا۔