چین کی  ڈش میں پتھر کیوں ڈالے جاتے ہیں؟

چین کی  ڈش میں پتھر کیوں ڈالے جاتے ہیں؟
کیپشن: Why are stones put in china dish?

ایک نیوز:چین میں مشہور ہے کہ لوگ  سب کچھ کھا جاتے ہیں پھر چاہے کوئی جانور ہو یا پرندہ، تاہم چین کی انوکھی ڈش ہے جس میں خاص طور پر پتھر ڈالے جاتے ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے مشرقی صوبے ہوبی (Hubei) میں ایک ڈش بہت مشہور ہے جس کا اہم جز پتھر ہیں۔اس ڈش کا نام suodiu ہے جسے دنیا کی مشکل ترین ڈش بھی کہا جاتا ہے۔

 suodiu کے معنی چوسنے اور تھوکنے کے ہیں۔

suodiu ڈش میں پتھر کیوں ڈالے جاتے ہیں؟

بتایا گیا ہے کہ ڈش میں پتھر ڈالنے کا مقصد یہ ہے کہ کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والے مصالحوں کے ذائقے سے بھرپور طریقے سے مزہ لیا جائے۔

 یہ خیال کی جاتا ہےکہ کھانے میں شامل پتھر مصالحہ جات کو آپنے اندر جذب کرلیتے ہیں اور کھاتے وقت پتھروں کو چوس کر کھانے سے مزہ دوبالہ ہوجاتا ہے۔

چینی اس ڈش کو کھاتے ہوئے منہ میں آنے والے پتھر اچھی طرح چوستے ہیں جس سے مصالحوں کا ذائقہ آتا ہے، پھر ان پتھروں کو پھینک دیا جاتا ہے، جیسے ہڈی کو کھانے سے پھینکا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈش صوبے میں کافی مقبول ہے جسے کھانے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں جب کہ ایک پلیٹ کی قیمت 16 یان یعنی 638 پاکستانی روپے ہے۔