ایک ماہ تک چاول نہ کھانے سے جسم پرحیران کُن اثرات

Jun 25, 2023 | 00:13 AM

ایک نیوز :طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کو اگر ایک ماہ تک غذا سے نکال دیا جائے تو جسمانی صحت پر حیران کُن مثبت نتائج آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ 

چاول ایک ایسی غذا ہے جو بڑوں، بوڑھوں سمیت بچوں کو بھی خوب بھاتی ہے، یہ غذا خاص طور پر ایشیا میں زیادہ استعمال کی جاتی ہے، اگر یہ کہا جائے کہ چاول ہماری روزمرہ کی خوراک کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا۔

طبی ماہرین کے مطابق چاول ضروری کاربوہائیڈریٹ فراہم کرتے ہیں، اس میں نشاستے کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے اور اس میں بعض غذائی اجزاء کی کمی بھی ہوتی ہے، اسی طرح سفید چاول کا زیادہ استعمال خون میں شکر کی سطح میں اضافے اور وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

تو  کیا ہمیں اپنی غذا سے چاولوں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دینا چاہیے؟ اگر آپ ایک ماہ تک چاول نہیں کھاتے تو آپ کے جسم پر کیا اثر پڑے گا؟ اس سے متعلق ماہرین کا کیا کہنا ہے؟


 

مزیدخبریں