ایک نیوز:نیپال میں پیر کے روز بھارتی فلموں پر لگنے والی پابندی کو اٹھا لیا گیا۔ تاہم آدی پروش فلم پرتاحال پابندی برقرار ہے۔
نیپال کی حکومت نے پربھاس کی نئی آنے والی فلم آدی پروش میں قابل اعتراض جملے کو ہٹانے کے لیے زور دیا تھا۔ اس جملے جو نیپال میں دوران نمائش کو ہٹا دیا گیا تاہم باقی ممالک میں اس جملے کو ایسے ہی پیش کیا گیا۔ فلم میں سیتا کی پیدائش کے مقام کے حوالے سے اعتراض اٹھایا گیا۔ جس کے بعد نیپال کے دو بڑے شہروں سے بھارتی فلموں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اب یہ کہا جارہا ہے کہ نیپال کی ایک عدالت نے ملک میں تمام ہندی فلموں کی نمائش سے پابندی ہٹا دی ۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد سے ہی ایک بار پھرنیپال میں بھارتی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کر دی گئی ۔
تاہم ابھی تک کریتی سینین ، سیف علی خان اور پربھاس کی نئی آنے والی فلم آدی پروش پر پابندی برقرار ہے۔
نیپال میں اس فلم کے حوالے سے یہ تنازعہ کھڑا کیا گیا کہ فلم کے ایک ڈائیلاگ میں ہندو مذہب کی دیوی سیتا کو بھارت کی بیٹی کہا گیا۔ جبکہ ہندو مذہب کے ماننے والے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سیتا جنوب مشرقی نیپال کے شہر جنک پور میں پیدا ہوئی تھیں۔