روسی صحافی نے اپنا نوبل انعام بیچ دیا، لیکن کیوں؟

Jun 25, 2022 | 18:28 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز: روسی صحافی نے اپنا نوبل انعام کا میڈل فروخت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی صحافی دمتری مراتوف جنہوں نے گذشتہ سال امن کا نوبل حاصل کیا تھا ،وہ انہوں نے نیلامی میں ایک سو تین اعشاریہ پانچ ملین ڈالر میں بیج دیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟اصل میں مراتوف روس یوکرائن جنگ میں یوکرینی لوگوں اور پناہ گزینوں بالخصوص بچوں کی حالت زار پر بہت دل گرفتہ ہیں،وہ ان کی مدد کرنا چاہتے تھے چنانچہ انہوں نے اپنا نوبل پرائزمیڈل بیچا اور اب اس سے حاصل ہونے والی تمام رقم وہ یوکرین روس جنگ سے متاثرہ یوکرینی بچوں کی امداد کے لیے عطیہ کریں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ہیریٹیج آکشن نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مراتوف نے اپنا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے مہاجرین کے لیے امدادی فنڈز میں دس کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کے عوض فروخت کردیا ہے۔
نیلامی سے قبل خطاب کرتے ہوئے مراتوف نے کہا کہ فی الحال یہ ایوارڈ میرے لیے ایک موقع ہے کہ میں لوگوں کے ساتھ اس کو شریک کروں۔انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور نیلامی میں اپنا حصہ ڈالیں اور زیادہ سے زیادہ بولی دینے کی کوشش کریں۔
نارویجین نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اولاف جولسٹاڈ نے نیلامی کی حمایت کی اور اسے انسانیت کے لیے سخاوت سے لبریزکوشش قرار دیا۔

مزیدخبریں