نیچر میگزین میں شائع ہونے والی تحقیقات کے مطابق سائنسدانوں نے ایک کیمیکل دریافت کیا ہے جسے لاک فی امینو ایسڈ کہا جاتا ہے لاک فی نامی امینو ایسڈ سخت ورزش سے پیدا ہوتا ہے، اور پٹھوں میں حرارت کے ساتھ ساتھ فینیلانین نامی امینو ایسڈ بھی بناتا ہے۔
چوہوں پر کئے جانے والے تجربات کے بعد انکشاف ہوا کہ ورزش کرنے والے چوہوں میں لاک فی ایسڈ پایا گیا اس سے کھانے کی مقدار اور موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق موٹاپے کا شکار چوہوں کو لاک فی کی ہائی مقدار دینے سے 12 گھنٹوں میں انہوں نے50 فیصد کم خوراک کھائی۔ اس دوران چوہوں کی نقل و حرکت یا طاقت کے استعمال میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لاک فی جب 10 دن کے لیے چوہوں کو دیا گیا تو اس مالیکیول نے جسم کی چربی، خوراک کی مقدار اور جسم کے وزن کو کم کیا۔مستقبل میں وزن کم کرنے کے لیے ورزش کے فوائد ایک گولی سے حاصل کئے جاسکیں گے