وزیراعظم کی نوابشاہ آمد،زرداری کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

Jun 25, 2022 | 16:23 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: وزیراعظم ایک روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کی ،اس موقع پر بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق، فہد حسین، راجہ پرویز اشرف، مراد علی شاہ، شازیہ مری، نوید قمر، زاہد اکرم درانی، علی حسن زرداری، مرتضی وہاب ودیگر نے بھی تعزیت کی۔
یاد رہے اس سے قبل کراچی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پی ایف بیس فیصل پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں پر با ت چیت کی گئی۔
اس موقع پر ایم کیوایم کا وفد کی بھی وزیراعظم سےملا، ملاقات کے دوران متحدہ نے گورنرسندھ کی جلد تقرری اورمعاہدے پرعملدرآمد تیزکرنے پرزور دیا، متحدہ رہنماؤں نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم نہ ہونے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
مزیدخبریں