رپورٹ کے مطابق ٹوبلر فیملی فیکٹری میں 1908 میں قائم کی گئی، اور اپنی مخصوص تکونی ساخت کی یہ چاکلیٹ سوئٹزرلینڈ کے دل میں واقع علاقے برن شہر میں تیار کی جاتی ہے۔
برانڈ کی مالک کمپنی امریکی فوڈ جائنٹ مونڈیلیز انٹرنیشنل نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ٹوبلیرون سلوواکیہ میں ایک نئی پروڈکشن لائن کھولنے جارہی ہے جبکہ برن پلانٹ بھی کام کرتا رہے گا،مونڈیلیز انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئس قانون کے مطابق اب ہم اپنی پیکنگ پر سوئٹزرلینڈ نہیں لکھ سکتے اس لئے پروڈکشن میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔
یادرہےٹوبلیرون ایک سال میں 7 بلین چاکلیٹ بار تیار کرتی ہے، جس کی پیداوار کا 97 فیصد 120 ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔