مارچ میں سپین اور مراکش کی جانب سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جب مہاجرین نے ہسپانوی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں کی تعداد میں افریقی لوگوں نے تاریں کاٹ کر سپین کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
حکام کے مطابق ان میں سے زیادہ تر افراد کو واپس پیچھے دھکیل دیا گیا لیکن لگ بھگ سو کے قریب لوگوں نے دوبارہ میلیلا میں گھسنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ سپین کے علاقے میلیلا اور سیوٹا گذشتہ کئی سالوں سے خبروں میں ہیں کیونکہ سب صحارا افریقہ کے مہاجرین کی بڑی تعدادنے یورپ آنے کے لیے ان علاقوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔