منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثناءکے حوالے سےاہم خبر آگئی

Jun 25, 2022 | 12:32 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، عدالت نے مقدمے پر کارروائی بغیر پیشرفت کے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔
رانا ثناء کے وکیل نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے وفاقی وزیر پیش نہیں ہوسکتے، وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرلی۔
انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی، اس موقع پر وکلاء نے استدعا کی رانا ثنا اللہ کے اکاؤنٹس کھولنے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ کر دیں جس پر عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق پہلے منشیات برآمدگی کیس پر فیصلہ ہوگا،اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔
مزیدخبریں