تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔
رانا ثناء کے وکیل نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے وفاقی وزیر پیش نہیں ہوسکتے، وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرلی۔
انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی، اس موقع پر وکلاء نے استدعا کی رانا ثنا اللہ کے اکاؤنٹس کھولنے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ کر دیں جس پر عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق پہلے منشیات برآمدگی کیس پر فیصلہ ہوگا،اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔