ق لیگ بھی ٹکڑے ٹکڑے، چوہدری وجاہت کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان

Jun 25, 2022 | 12:02 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ق ٹوٹ پھوٹ کا شکار، چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اپنا وعدہ پورا کرینگے، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔
اس موقع پر ایم این اے چوہدری حسین الہیٰ کا کہنا تھا کہ مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کریں گے، اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں، ن لیگ کی حکومت چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ پر مقدمات درج کروا رہی ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے باغی رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ کے والد ہیں۔ یاد رہے کہ چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہیٰ نے 8 جون کو ق لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، چوہدری حسین الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔
مزیدخبریں