تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی قانون راجہ بشارت، چودھری ظہیرالدین، فیاض الحسن چوہان، مسرت جمشید چیمہ سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما ضمانت کیلئے لاہور سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی کے اندر ہونیوالی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں۔ سیاسی مخالفت میں غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایڈشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام رہنماوں کی ضمانتیں کنفرم کردیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بولے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اراکین اسمبلیز پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پورا زور لگا رہے ہیں۔
تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماوں کواس مقدمے میں نامزد کیا تھا۔