کرونا کے وار تیز،مزید 435 افراد میں وائرس کی تصدیق

کرونا کے وار تیز،مزید 435 افراد میں وائرس کی تصدیق
ایک نیوز نیوز: کرونا کے کیسز دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگے،24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3 اعشاریہ 169 فیصد پرآگئی، ملک بھر میں مزید 435 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران 13 ہزار 644 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 435 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کرونا کے 57 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی کل تعداد 507,954 ہو چکی ہے.
ملک میں کرونا مثبت کیسزکی شرح 3.19 فیصد ہوگئی ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کرونا سے 1 شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، تاہم کرونا سے متاثر87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 50 ویں نمبر پر ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 1 اور مریض انتقال کرگیا۔
صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 655 زیرِ علاج مریضوں میں سے 87 کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 6,223 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 11,424,794 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
شہری کرونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔