تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز یوکرین کے شہر سیویر وڈونتسک(Severodonetsk) سے تقریباً 55 میل جنوب میں الچیوسک کے قریب علاقے میں ایس 300 سسٹم سے میزائل فائر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے واپس مڑ گیا اور اپنے لانچر سے ٹکرا کر اسے تباہ کردیا۔
سسٹم میں خرابی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی البتہ ممکنہ طور پر ہیکنگ کی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے ٹکرانے کی وجہ سے آگ رہائشی عمارتوں سے دور سے بھڑک اٹھی جبکہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
This is reportedly footage of a failed Russian air defense system missile launch from Alchevsk, Luhansk Oblast. https://t.co/6ekiNna454 pic.twitter.com/DvHf1heAR8
— Rob Lee (@RALee85) June 24, 2022