تفصیلات کے مطابق ٹرین مارچ خان پور، لیاقت پور، ڈیرہ نواب صاحب، سمہ سٹہ، بہاولپور، لودھراں اور شجاع آباد سے ہوتا ہوا ملتان پہنچے گا، جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔
ٹرین مارچ کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق 50 چھوٹے بڑے مقامات پر خطاب کریں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم کو معاشی غلامی سے نجات دلانا بھی جہاد ہے۔ تمام معاشی ماہرین دیوالیہ کے قریب ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔ مسئلہ ایک ہی ہے کہ خرچ زیادہ ہے اور آمدن کم۔