سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک

Jun 25, 2022 | 08:50 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں