نسوار مہنگی کرنے پر دکانداروں کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا گیا

Jun 25, 2022 | 01:17 AM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:پشاور،خیبرپختونخوا میں ایک آدمی نے نسوار مہنگی کرنے پر دکانداروں کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرا دی۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس آدمی کا تعلق اپر کوہستان سے ہے جہاں دکانداروں نے نسوار کی قیمت 10روپے بڑھا دی ہے۔

پولیس کو دی گئی رپورٹ میں آدمی نے کہا ہے کہ نسوار کی پڑیا 10روپے کی ملتی تھی جو اب دکاندار 20روپے کی دے رہے ہیں۔
لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس کی طرف سے اس آدمی کی درخواست پر کیا ردعمل دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں