مذاکرات کامیاب ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Jun 25, 2021 | 18:06 PM

admin
اسلام آباد: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ، وفاقی وزیرحماد اظہر سے کامیاب مذاکرات کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماداظہر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی‏جس میں انہوں نے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔ وفاقی وزیر سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مذکرات کامیاب رہے جس کے بعد جنرل سیکریٹری ‏آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد آفریدی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر حماداظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ہمارے لئےاتنےہی اہم ہیں جتنے‏دوسرے دوست ہیں، 6 دنوں کا بندوبست کررہےہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے، تربیلامیں فلوزکم ‏ہیں امیدہےجلدبحال ہوجائیں گے۔

جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر پیٹرلیم نے تمام مطالبات حل‏کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے اور اسی بنا پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی فراہمی شروع کر ‏دی گئی ہے۔

مزیدخبریں