تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماداظہر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کیجس میں انہوں نے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔ وفاقی وزیر سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مذکرات کامیاب رہے جس کے بعد جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد آفریدی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر حماداظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ہمارے لئےاتنےہی اہم ہیں جتنےدوسرے دوست ہیں، 6 دنوں کا بندوبست کررہےہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے، تربیلامیں فلوزکم ہیں امیدہےجلدبحال ہوجائیں گے۔
جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر پیٹرلیم نے تمام مطالبات حلکرنے کی یقین دھانی کرائی ہے اور اسی بنا پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔