فواد چوہدری نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

فواد چوہدری نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان سپرلیگ6( پی ایس ایل) کا ٹائٹل جیتنے پر ملتان سلطانز کو مبارک دی اور ساتھ ہی کرکٹ شائقین کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز نشر کیے جانے سے متعلق خوشخبری سُنا دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملتان سلطانز کو نیا چمپئین بننے پر بہت مبارک دی۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ رضوان، بابر اعظم اور پاکستانی ہیروز کے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اب اگلا میلہ سجنے کو ہے۔ انہوںنے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی کہ ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔



واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ سیریز کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ پاکستان میں نہیں دکھائی جاسکے گی، تاہم اب وزیراطلاعات نے برادکاسٹنگ کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ فواد چوہدری کا اس سے قبل کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی نے انگلینڈ پاکستان کرکٹ سیریز دکھانے کے لئے اسٹار اور سونی سے معاہدہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی، اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔