وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، الزامات برائے الزامات کی سیاست کر کے اپوزیشن نے اپنی لٹیا ڈبو دی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہو چکا، عوام مسترد شدہ ٹولے کو ہمیشہ کیلئے رد کر چکے ہیں، پاکستان کا مستقبل وزیر اعظم عمران خان جیسی شفاف اور دیانتدار قیادت سے وابستہ ہے، کرپٹ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔