ابوظبی میں کھیلے گئے پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پشاور زلمی کی ٹیم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی قیادت میں گراؤنڈ میں اتری ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں گراؤنڈ میں آئی ۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 206سکور کیے صہیب مقصود نے 35بالوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ریلے روسو نے 21 گیندوں پر پچاس رنز کیے، شان مسعود 37رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 30رنز کا اپنی ٹیم کے سکور میں اضافہ کر سکے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے سمین گل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اورز میں 26رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں محمد عرفان نے چار اورز میں 27رنز دئیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نا کر سکے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جن کو چار اورز میں 52رنز پڑے لیکن وہ اس کے باوجود کوئی وکٹ بھی حاصل نا کر سکے ۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، اس کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حضرت اللہ تھے جو کہ 42 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسی اسکور پر کامران اکمل بھی بولڈ ہوگئے ، انہوں نے 36 رنز بنائے، پشاورزلمی کی تیسری وکٹ 58 رنزپرگری جب جوناتھن ویلز6رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
اس موقع پر شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلی اور رومین پاؤل کے ساتھ اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا تاہم رومین پاؤل 23 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے ان کے بعد شعیب ملک بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان کی جانب سے عمران طاہر نے 3، عمران خان اور مزربانی نے 2،2 وکٹ حاصل کیں جب کہ سہیل تنویر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔