ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

Jul 25, 2024 | 20:57 PM

ویب ڈیسک:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے مطابق 24 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،  جس کے دوران دہشتگردوں اور فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ  کے نتیجے میں دہشتگرد علی جان کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے اغوا اور  ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے  سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے   پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں