احتجاج کا اعلان ، پنجاب بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

احتجاج کا اعلان ، پنجاب بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ
کیپشن: Announcement of protest, Section 144 enforced for 3 days across Punjab

ویب ڈیسک: پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق  پنجاب میں جلسے جلوس پر پابندی 3 روز کیلئے لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں،املاک کے تحفظ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات پر کیا گیا، کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائےگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل  تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 جولائی کوملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے بتایا تھا کہ امن وامان کی صورتحال، بانی پی ٹی آئی  سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاریوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔