ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 300روپے کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ 2300روپے کمی کے بعد 2لاکھ 50ہزار 500روپے کا ہوگیا،جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972روپے کمی ہوئی ، جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 14ہزار 763روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 60روپے کمی کے بعد 2ہزار860روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 2370 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 52ہزار 800روپے ہوگئی تھی جبکہ 10گرام سوناایک ہزار 972روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 16ہزار735روپے کا ہوگیا تھا۔