صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں ،عظمیٰ بخاری  

صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں ،عظمیٰ بخاری  
کیپشن: Women of only one group are the daughters of the nation or we are too, Uzma Bukhari

ایک نیوز:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نظر یہ آ رہا ہے کہ انصاف بس ایک جماعت کیلئے   ہے، میں عدالت سے پوچھنے آئی ہوں کہ ہمیں انصاف کب ملے گا؟ صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں، کیا مریم نواز ، مریم اورنگزیب قوم کی بیٹیاں نہیں؟ گھٹیا اور واہیات پروپیگنڈے کے باوجود میری لیڈر مریم نواز عوامی خدمت کیلئے  کھڑی ہیں  ۔ 

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  ایک بندے کو دھڑا دھڑ انصاف دینے کے لیے مسیحا موجود ہیں لیکن حکومت جو بھی کارروائی کرے اس پر 5 منٹ میں ریلیف دیا جاتا ہے، ہماری درخواستیں عدالتی تعطیلات کے باعث مؤخر کردی جاتی ہیں، کیا یہ گرمی کی چھٹیاں صرف مسلم لیگ (ن) کے لیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نظر یہ آ رہا ہے کہ انصاف بس ایک جماعت کے لیے ہے، میں عدالت سے پوچھنے آئی ہوں کہ ہمیں انصاف کب ملے گا؟ صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں، کیا مریم نواز ، مریم اورنگزیب قوم کی بیٹیاں نہیں؟ گھٹیا اور واہیات پروپیگنڈے کے باوجود میری لیڈر مریم نواز عوامی خدمت کےلیے کھڑی ہیں۔ 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں2 منٹ میں پٹیشن دائر ہوتی ہے، 15منٹ میں نمبر لگ جاتا ہے، میں یہی دیکھنے آئی ہوں کیا مجھے بھی اسی طرح انصاف ملتا ہے یا نہیں، جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں صرف وہ محفوظ ہیں دوسرا کوئی نہیں۔   

صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں عظمیٰ بخاری  

History

Close |

Clear History