وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سوشواکنامک رجسٹری کا افتتاح کردیا

Jul 25, 2024 | 14:33 PM

ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے  پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا  ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کے دوران کہنا تھا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت محسوس ہوئی اس کا آغاز کر دیا گیا ہے،سینئر   وزیر مریم اورنگزیب سمیت تمام افراد کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اس مقصد کے لیے کام کیا ۔ 

وزیراعلی ٰ  پنجاب   نے کہا عوام کو رمضان پیکج ان کی دہلیز پر پہنچایا ،  رمضان نگہبان پروگرام شروع کیا تو پتہ چلا کہ ہمارے پاس مستند ڈیٹا نہیں ہے،پتہ چلا کہ رمضان پیکج غیر مستحق افراد کو بھی ملا ، فزیکل ویری فکیشن  کی گئی تو پتہ چلا کہ ڈیٹا کے مطابق لوگ وہاں پر مقیم نہیں تھے ،پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے لیکن پتہ نہیں کہ کتنی آبادی کس سوشیو اکنامک کیٹگری میں آتی ہے، نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے ذریعے رمضان پیکج عوام کو تقسیم کیے گئے ۔   

ان کا مزید کہنا تھا  کسانوں سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے ، ٹیکس سے بچنے کے لیے بہت سے کسانوں نے اپنی زمین کی -12-12 ایکڑ تقسیم کرکے پر رجسٹریاں کرائی ہوئی ہیں، معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے ، چاہتی ہوں مستند ڈیٹا ہو تاکہ حق حقدار کو ملے ، پانچ ہزار سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروائیں گے تو عوام کو سوشل پروٹیکشن کے پروگرامز کے حقدار ہوں گے ،عوام گھر سے بیٹھ کر بھی پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کی ہیلپ لائن02345 - 0800- پر بھی رجوع کرسکتے ہیں۔   

13 کروڑ میں سے بہت سی ابادی بجلی کے بل ادا کر نے کی سکت نہیں رکھتے ،  بہت سے لوگوں کی ماہانہ آمدن سے زیادہ بجلی کے بل آ جاتے ہیں ،پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کیلئے  سولر منصوبہ لا رہے ہیں جس سے بجلی کے بل آدھے ہو جائیں گے، حقداروں کی درجہ بندی کیلئے  سوشل رجسٹری ضروری ہے ، ہر ضلع کا جرائم کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے ۔    

مزیدخبریں