فواد چودھری  کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

Jul 25, 2024 | 13:04 PM

فواد چودھری  کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف  فواد چودھری  کیخلاف  توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری  کیخلاف   توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ 

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی اور فواد چودھری  پراڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دیدی  ۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر کیخلاف  توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ 20 جون کو عمران خان اور فواد چودھری  کیخلاف  توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کیلئے  مقرر ہوئے تھے،  3 جنوری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

30 دسمبر 2023 کو فواد چودھری  کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی   تھی۔  

مزیدخبریں