ایک نیوز:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا ہے پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں امریکا کوئی پوزیشن نہیں لیتا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں امریکا کوئی پوزیشن نہیں لیتا، ہم جمہوریت اور انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ برابری کی بنیاد پر رویہ اپنانا چاہیے، پاکستان میں دہشتگردی سے مقابلے کیلئے کانگریس سے 101ملین ڈالر کی درخواست کی ہے۔