ایک نیوز:اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے غزہ کی جنگ 'بربریت اور تہذیب' کے درمیان جنگ ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو کا امریکی کانگرس میں خطاب کے دوران بائیڈن کا 'دلی حمایت' کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا امریکیوں کی اکثریت اسرائیلی اقدامات کی حمایت کرتی ہے لیکن پولنگ اس کے برعکس ہے۔
نیتن یاہو نے کالج کے مظاہرین اور منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا جنگ مخالف مظاہرین کو شرم آنی چاہیے، غزہ کی جنگ 'بربریت اور تہذیب' کے درمیان جنگ ہے، اسرائیل شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے بین الاقوامی قانون کے تقاضوں سے آگے جا رہا ہے،قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں ، اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنیوالے ایران کے آلہ کار ہیں،اسرائیل ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روک کر امریکا کی حفاظت کر رہا ہے،امریکا اور اسرائیل کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،آپ کوا یک چیز کا یقین دلانے آیاہوں کہ ہم جیتیں گے،بائیڈن کی اسرائیل کیلئے دلی حمایت پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔