گرمیوں میں 60فیصد لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، خرم دستگیر 

Jul 25, 2024 | 00:49 AM

ایک نیوز:لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے گرمیوں میں 60فیصد لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے ماضی میں آئی پی پیز سےدوبارہ بات چیت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی ،اس کیس میں کچھ عالمی فنڈنگ کےآئی پی پیز ہیں،ریاست کو ریکوڈک کےکیسز میں اربوں ڈالرز کے دھچکے لگ چکے ہیں،حکومت آئی پی پیز سے متعلق اقدامات سوچ سمجھ کر کران چاہتی ہے،اس صورتحال سے نکلنے کیلئےآئی پی پیز ریفارمز ایکٹ بنانا پڑے گا۔   

ان کا مزید کہنا تھا ہمیں تسلسل کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے،ہم نے طے کرلیا ہے کہ باہر کے ایندھن سے بجلی نہیں بنائیں گے،اب آئی پی پیز کے لائسنس ری نیو ہونے والے ہیں ہم ان کے لائسنس ری نیو کریں گے ، پی ٹی آئی کے دور میں ان کے وزیر نے ایک آئی پی پی کے مالک کے لائسنس کو ری نیو کرالیا،  اب آئی پی پی کے لائسنس ری نیو نہیں ہونگے،بیرونی ایندھن سے بجلی نہیں بنائیں گے،پن بجلی کے2 منصوبوں کو2027میں مکمل کرکے بجلی مسائل سے جان چھڑانا ہے۔  

مزیدخبریں