اسلام آباد :وسطی ایشیائی ممالک کی علاقائی کانفرنس کا افتتاح  کردیاگیا ,ترجمان دفتر خارجہ

Jul 25, 2024 | 00:44 AM

ایک نیوز:اسلام آباد میں اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول پروگرام پر وسطی ایشیائی ممالک کی علاقائی کانفرنس کا افتتاح کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  سیکرٹری خارجہ نے وسط ایشیا میں دوہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول پروگرام پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا، کانفرنس میں کرغزستان، منگولیا، پاکستان، ترکمانستان، ازبکستان، قازقستان، امریکہ، یورپی یونین، اقوام متحدہ کے سینئر حکام ودیگر ماہرین نے شرکت کی ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے   کانفرنس میں سلامتی کونسل قرارداد کے مطابق اشیا و ٹیکنالوجی کی تجارت پر بین الاقوامی تعاون و سٹریٹجک تجارتی کنٹرول میکانزم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے ترقی پذیر ممالک کے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے دوہری استعمال کی اشیا اور ٹیکنالوجی تک رسائی کے حق پر زور دیا ، انہوں نے قومی سلامتی مفادات کے تحفظ اور جائز تجارت کو آسان بنانے کے درمیان توازن قائم کرنے پر زور دیا ۔ 

اس موقع پر سیکرٹر ی خارجہ کا کہنا تھا پاکستان عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھا رہا ہے، جدید ایٹمی ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستان اپنی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ 

مزیدخبریں