موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ ارسال

 موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ ارسال
کیپشن: موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ ارسال

ایک نیوز :محرم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی حکومت کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا کہ کہ کوئٹہ میں 7 اور 9 محرم الحرام کو صبح 9 سے رات 8 بجے موبائل بند کی جائے جبکہ یوم عاشورہ کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک شہر میں موبائل سروس بند کی جائے۔

مراسلہ کے مطابق موبائل کے علاوہ انٹرنیٹ سروس،پی ٹی سی ایل وائرلس اور دیگر ٹیلی فون وائرلس سروسز بھی بند کی جائیں ۔