وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپر کل کراچی جائیں گے

Jul 25, 2023 | 21:43 PM

ایک نیوز : وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپر کل کراچی جائیں گے ، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران گورنر ہاوس میں گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ سے ملاقات کرینگے۔

تفصیلات کےمطابق ملاقات میں امن و امان کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران گورنر ہاوس میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اور قرضہ اسکیم میں شرکت کرینگے، وزیراعظم سیلاب متاثرین کے لئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کاافتتاح کرینگے ، وزیراعظم معروف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر تجاویز دی جائیں گی۔

مزیدخبریں