ایک نیوز : حیدرآباد کے علاقے مکرانی محلے میں بارش کے پانی میں ڈوب کر دوبچے ہلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مکی شاہ تھانے کے حدود مکرانی محلے میں برساتی پانی کے تالاب میں فیضان اور کاشان ڈوب گئے ، اہلہ محلہ نے بچوں کو نکال کر سول ہسپتال منتقل کیا جہاںڈاکٹروں نے بچوں کے انتقال کی تصدیق کردی ۔ ضروری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ، دوننھے بچوں کی وفات پر علاقے میں سوگ سماں ہے ۔

کیپشن: حیدر آباد:بارش کے پانی میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق