ایک نیوز:بالی وڈ کے نامور اداکار وکی کوشل نے مشہور ایکشن فرنچائز ’سنگھم‘ کی نئی فلم میں کام کرنے معذرت کرلی۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ تاریخوں کا اداکار کی فلم ’چاوا‘ کے ساتھ تصادم ہورہا تھا اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔روہت شیٹھی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں وکی کوشل نے مرکزی کردار اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنا تھا۔
ذرائع کے مطابق روہت شیٹھی فلم کے مرکزی کرداروں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور وکی کوشل کو ایک ساتھ ملا کر اکتوبر میں شوٹنگ کرنا چاہتے تھے۔وکی کوشل نے ’چاوا‘ کے فلم میکرز کے ساتھ بیٹھ کر شوٹنگ تاریخوں کو تبدیل کرنے پر غور کیا لیکن بات نہیں بن سکی اور اب انہوں نے باضابطہ طور پر روہت شیٹھی کو آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ’سنگھم اگین‘ میں بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔